اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو نئی دہلی میں گارڈ آف آنر لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بپن راوت نے کہا کہ بھارتی فوج امن کے لیے کام کرتی ہے اور بھارت سرحدوں پر امن و استحکام چاہتا ہے لیکن یہ نہ سمجھا جائے کہ ہم کمزور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہر طرح سے طاقت ور اور باصلاحیت ہیں ،اگر ضرورت پڑی تو اپنی طاقت کے کسی بھی طرح کے استعمال سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،بھارتی فوج کی حکمت عملی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
بپن راوت نے بھارت کی 13لاکھ فوج کے سربراہ کے طور پر ہفتے کو ذمے داریاں سنبھالی ہیں۔
.......
/169